داعشی دہشت گردوں کو شام سے عراق منتقل کرنے کی امریکہ کی کوشش

عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں واقع الہول کیمپ سے داعشی دہشت گردوں کو عراق منتقل کر رہا ہے۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق محمد کریم کا کہنا ہے کہ امریکہ، پناہ گزیں ہونے کا بہانہ بنا کر شام کے الہول کیمپ سے دہشت گردوں کو عراق منتقل کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ ان دہشت گردوں کو شام اور عراق میں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا رہا ہے اور اس کا یہ اقدام پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ دہشت گردوں کا یہ کیمپ شمالی شام کے صوبے الحسکہ میں واقع ہے جو داعشی دہشت گردوں کا سب سے بڑا ٹھکانہ شمار ہوتا ہے جبکہ یہ کیمپ شام کی ڈیموکریٹک فورس کے کنٹرول میں ہے۔

امریکہ سے وابستہ کرد فورس نے داعش کے زیرقبضہ اس علاقے کو واپس لینے کے لئے جب بڑی کاروائی کی تو ہزاروں داعشی عناصر فرار ہو گئے جبکہ پکڑے جانے والے کچھ عناصر کو نظربند کر دیا گیا اور ان کے اہل خانہ و لواحقین کو الہول کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے