کیپٹل ہل حملہ کیس میں ٹرمپ انتظامیہ کےعہدیدار کی گرفتاری

  فیڈریکو کلین کو گرفتاری کے بعد ٹیلی کانفرنس کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا

 کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں تعینات اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار فیڈریکو کلین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر غیر قانونی طور پر کیپٹل ہل میں داخلہ، پرتشدد رویہ اپنانے اور کانگریس سمیت سیکیورٹی اداروں کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

فیڈریکو کلین کو گزشتہ روز واشنگٹن میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی، عدالت میں پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ وہ انہیں جیل بھیجنے کی کوشش کریں گے جب کہ عدالت نے بدھ تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ فیڈریکو کلین کو خود سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی عہدیدار کے طور پر تعینات کیا تھا جب کہ کیپٹل ہل پر حملوں سے تعلق کے الزام میں ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی عہدیدار کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے