پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جی ڈی اے نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

(این ایچ نیوز پاک )اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے اجلاس میں تحفظات کا اظہارکیا گیا۔

فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ وعدے کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے ہمارے امیدوار کو ووٹ نہیں دیے، ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کریں۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تحفظات کے باوجود وزیراعظم پر اعتماد ہے، ساتھ کھڑے ہیں، جن لوگوں نے سندھ میں ووٹ بیچے، ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے