ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ

کراچی: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم کی مقامی ضرورت پورا کرنے کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این ایچ نیوز پاک کے مطابق گندم کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

این ایچ نیوز پاک سے خصوصی بات کرتے ہوئے  ٹی سی پی کے چئیرمین ریاض میمن نے بتایا کہ ٹی سی پی کو گندم کی درآمدات کے لئے 7 پیشکشیں موصول ہوئیں تھیں، جن میں سے ٹی سی پی نے گندم کی سب سے کم قیمت میں فراہمی کی پیشکش جوکہ 332.44 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے کی کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو منظوری کےلیے بھیج دیا ہے۔

ریاض میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم روس سے درآمد کی جارہی ہے، اور 7 مارچ اور 8 مارچ کو 55،  55 ہزار ٹن گندم کے حامل دو بحری جہاز بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ 10 مارچ تک ٹی سی پی کی جانب سے درآمد ہونے والی گندم کی مقدار 22 لاکھ میٹرک ٹن ہوجائے گی۔ ٹی سی پی رواں سال مجموعی طور پر 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے