عراق میں امریکہ کے غیر قانونی عین الاسد فوجی اڈے پر حملہ

عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ عین الاسد میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے شفق نیوز نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے پر کتیوشا راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوج نے عین الاسد میں اپنا فوجی شعبہ بند کر دیا ہے اور فوجی اہلکاروں کو باہر نکال لیا ہے۔

داعش مخالف نامی امریکی اتحاد کے ترجمان وین ماروٹو نے اعلان کیا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پر دس کتیوشا راکٹ فائر ہوئے ہیں۔ عراق کے سیکورٹی انٹیلی جینس مرکز نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پر کتیوشا راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے دہشت گرد فوجی اہلکار دو ہزار تین سے عراق میں تعینات ہیں جبکہ اس ملک کے عوام اور مختلف گروہ عراق سے ان امریکی فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک قانون کی منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے