سیف اللہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
کراچی: تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو نے اپنے وکیل کے ذریعے لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
(این ایچ نیوز پاک )قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیاقت جتوئی اپنے بیان پر معافی مانگیں اور دو ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیاقت جتوئی نے بغیر ثبوت الزامات عائد کیے،لیاقت جتوئی کےالزام سےسیف اللہ ابڑو کو بدنام کرنےکی کوشش کی گئی۔
خیال رہے کہ اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے انکشاف کیا تھا کہ تحریک انصاف نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں دیا۔
اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا تھا کہ لیاقت جتوئی اپنے دعوے کا ثبوت نہ دے سکے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔