این اے 75: تحریک انصاف نے دوبارہ الیکشن کے مطالبے کو ن لیگ کا بڑا یوٹرن قرار دیدیا

تحریک انصاف نے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے مطالبے کو ن لیگ کا بڑا یوٹرن قرار دے دیا۔

این ایچ نیوز پاک کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن نتیجہ روکنے کا مجاز نہیں، عمران خان کی ہدایت پر 23 حلقوں میں ری پولنگ کی مخالفت سے دستبردار ہوئے، عمران خان شفافیت کو فرو غ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو ضمنی الیکشن میں طاقت استعمال نہیں کررہی۔

دوسری جانب  ڈسکہ سے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد نے الزام عائد کیا کہ باہر سے گلو بٹ لاکر حالات خراب کرائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے