امریکی پرچم سرنگوں ہو گیا
امریکہ میں کورونا سے 5 لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی پرچم کو سرنگوں کرنے کا حکم دیا ہے۔
این ایچ نیوز پاک کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے 5 لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی یاد میں امریکی پرچم کو 4 دن تک سرنگوں کیا جائے۔ اس کے علاوہ وہائٹ ہاوس میں جو بائؤیڈن اور نائب امریکی صدر کاملا ہریس نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔
واضح رہے کہ کورونا سے امریکہ میں 5 لاکھ سے زائد امریکی شہری اب تک ہلاک ہوئے جو پہلی اور دوسری عالمی جنگ اور اسی طرح ویتنام کی جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔