کردستان اسرائیلی سائبر وار کا مرکز، العرداوی
این ایچ نیوز پاک (ایکسکلوزو رپورٹ) عراقی کردستان اسرائیلی سائبر کارروائیوں کا صدر مقام ہے.جس اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا وہاں اسرائیلیوں کی موجودگی کے شواہد موجود تھے.
عباس العرداوی ، عراقی سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ عراقی کردستان کی علاقائی حکومت نے اربیل میں صیہونی سائبر اٹیک سنٹر کے قیام میں سہولت کاری فراہم کی ہے۔برزانی کا خیال ہے کہ صہیونی مسئلہ عربوں کے ساتھ ہے اور اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
عراقی عوام کے رد عمل کو جاننے کے لئے اربیل خطے میں آپریشن کرنے اور عراق میں معمول پر لانے کی تحریکوں کو فروغ دینے کے لئے اسرائیلی سائبر حملوں کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔برزانی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں۔ دو طرفہ سفر جاری ہے اور اسرائیلیوں کا صدر مقام خطے میں ہے۔
اربیل میں نشانہ بنایا جانے والا امریکی اڈہ ایک امریکی سائبر ملٹری ٹریننگ سنٹر پر مشتمل ہے جو خطے میں تنازعہ کی کمانڈ کا لئے ذمہ دار ہے۔