ایران کے خلاف مہم جوئی اسرائیل کی خودکشی ہو گی، امام جمعہ نجف اشرف
این ایچ نیوز پاک کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے آنلائن خطبہ جمعہ کے دوران اسرائیل کی لبنان اور ایران پر حملہ کرنے کی دھمکیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک بار جنوبی لبنان پر حملہ کرکے اپنی قسمت آزمائی ہے تاہم اسرائیل کو وہاں سے بین الاقوامی قوانین کے تحت رسوائی کے ساتھ نکلنا پڑا تھا۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر اسرائیل ایران کے ساتھ اپنی قسمت آزمانا چاہتا ہے تو یہ اس کی خود کشی ہو گی۔ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتاہے۔
امام جمعہ نجف اشرف نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ موجودہ دور دین اسلام کا دور ہے اور اس سلسلے میں بہت سارے ثبوت و شواہد موجود ہیں ، مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس کا نجف اشرف کا دورہ انہی دلائل میں سے ایک دلیل ہے۔