انصار اللہ مارب شھر میں داخل

این ایچ نیوز پاک (ایکسکلوزیو رپورٹ) یمن کی قومی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے مآرب شہر میں منصور ہادی سے متعلق ایک جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

انصار اللہ نے مارب ڈیم کے جنوب میں واقع اراک گاؤں پر قبضہ کر لیا۔
سعودی اتحاد کی کرائے کی فوج کی واضح شکست اور مارب شہر کا دفاع کرنے کے لئے داعش اور القاعدہ سے ان کی بیعت ہونے کے بعد ، انصاراللہ نے صوبہ مارب کو آزاد کروانے میں زیادہ دیر نہیں لگائی۔

شمالی یمن میں ہادی حکومت کے آخری اور سب سے اہم اڈے کا زوال لندن ، تل ابیب اور واشنگٹن میں آل سعود اور اس کے صہیونی اتحادیوں کی شکست کے مترادف ہے۔

واضح رہے "ہادی” فورسز کی ایک اور بٹالین نے صنعا فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے. مارب شہر میں ہفتے کے روز کچھ پسپا فورسز نے انکشاف کیا تھا کہ معزول یمنی صدر منصور ہادی کی افواج سے وابستہ 117 ویں انفنٹری بریگیڈ کی ایک بٹالین نے جمعہ کی رات اپنے تمام تر فوجی سازوسامان کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے۔
اس رپورٹ کے مطابق ، اس بریگیڈ کی دوسری بٹالین کے ہتھیار ڈالنے سے قبائل میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہ اس کارروائی کے جواب میں اپنے کچھ اڈوں سے دستبردار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے