شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

این ایچ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے ملک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ  فائرنگ کے تبادلے میں حولدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا اوراس علاقے میں 2009 سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے