مسکان سمیت 4 ٹک ٹاکرزکا قتل؛ ایک خاتون کوحراست میں لے لیا گیا

کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کی ہلاکت پرایک خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

ای ایچ  نیوز پاک -کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکی ہلاکت پرسویرا نامی خاتون کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا مقتولہ مسکان سے جھگڑا ہوا تھا اورمبینہ طورپراسی نے رحمٰن افغانی کو فون کرکے بلایا تھا جو کہ واقعے کے بعد سے اپنے ساتھی سمیت روپوش ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار(نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا تھا جو ٹک ٹاک شوٹ کرکے واپس آرہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے