مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مستعفی/مذاکرات جاری
علامہ مقصود علی ڈومکی (پریس ریلیز) نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان کی ذمہ داری سے استعفاء دے دیا۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے نام اپنے خط میں کہا کہ جس طرح تنظیمی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے تنظیمی دوستوں کو خارج کیا جا رہا ہے اور تنظیمی اہداف کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ تنظیمی دوستوں کے ساتھ روئیے سے دلبرداشتہ ہوکر بطور احتجاج اپنی ذمہ داری سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔ استعفی کی وجوہات ایک مفصل خط میں آپ کی طرف ارسال کر رہا ہوں۔
در ایں اثناء مقصود علی ڈومکی نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ دوستوں کی مشاورت سے آئندہ چند روز میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
این ایچ نیوز پاک کے ذرائع کے مطابق علامہ مقصود علی ڈومکی کی واپسی اور ان کے مطالبات کو سننے کیلئے مرکزی سطح پر تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں. علامہ مقصود علی ڈومکی نے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ صاحب کا اصلی مطالبہ دستور کی بنیادی شقوں کی بحالی اور ان ہر عمل درآمد ہے.