ڈینیئل پرل قتل: ملزمان آئندہ ہفتے تک رہا نہ کیے جائیں، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو آئندہ ہفتے تک رہا نہ کرنے کا حکم دیدیا اور سندھ حکومت کی اپیل سماعت کیلئےمنظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔
سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل کیس میں ہائی کورٹ کےفیصلےکیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےامریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کی اپیل پر سماعت کی ۔
جسٹس قاضی امین نےریمارکس دیے کہ مفروضوں پربریت کے فیصلے کوکالعدم قرارنہیں دیں گے کیس کی کڑیاں جوڑنی ہیں ایک کڑی بھی ٹوٹنے پر کیس ختم ہوجائے گا۔
سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نےڈینیئل پرل اور ملزم عمر شیخ کی ملاقات پھر اغواء اور قتل سمیت مقدمے کے مختلف پہلوں پر دلائل دیئے